Tuesday, September 24, 2013
قرآنی علوم پرمہارت اور سمجھداری کا ایک واقع
مامون رشیدایک مرتبہ اپنے ایک مصاحب عبداللہ بن طاہر سے ناراض ہو گیا، اور ایک خفیہ مجلس میں کچھ لوگوں سے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا.اتفاق سےاس مجلس میں عبداللہ بن طاہر کا ایک خیر خواہ موجود تھا.اس نے فوراا عبداللہ بن طاہر کے نام ایک رقعہ لکھا،جس میں صرف یہ عبارت تحریر تھی
بسم اللہ الرحمن الرحیم، یا موسی
یہ رقعہ جب عبداللہ بن طاہر کے پاس پہنچا تو سخت حیران ہوا،دیر تک خط کو الٹ پلٹ کر دیکھتا رہا ، مگر کچھ سمجھ میں نہ آیا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟کنیز برابر میں کھڑی تھی جب کافی دیر گزر گئ تو بولی:
اس کا مطلب میں سمجھ گئ
عبداللہ نے کہا، کیا؟
وہ بولی
اس میں قرآن کی ایک آیت کی طرف اشارہ ہے کہ
یموسی ان الملا یأتمرون بك ليقتلوك فاخرج اني لك من الناصخين.
اے موسی ! سردارتمہیں قتل کرنے کا منصوبہ کر رہے ہیں، اس لۓ یہاں سےنکل جا ؤمیں تمہارے خیرخواہوں میں سے ہوں
عبداللہ اس وقت مامون کے دربار میں جانے کا ارادہ کر رہا تھا، اس نے ارادہ منسوخ کر دیا اوراس طرح اس کی جان بچ گئ(حیوۃالحیون ص 126 جلد اول)
Labels:
Islamic Stories
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment